حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کی ضرورت ہے:عابد فرید بزدار

 

حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کی ضرورت ہے:عابد فرید بزدار
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عابد فرید بزدار نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کی ضرورت ہے جس کے لئے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں گے اورہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پہلے بھی بطور سینئر نائب صدر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے نائب صدر رانا عبد القیوم نازش کی طرف مبارکباد دینے کے لئے پھولوں کا گلدستہ پیش کئے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر ملک ماجد حسین بھی ہمراہ تھے عابد فرید بزدار نے کہا کہ ملتان میں ابھی کئی تعلیمی ادارے ایسے ہیں جس کی بہتری کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وہ ضلعی انتظامیہ ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے تعلیمی اداروں کی طرف خصوصی طور پر تو جہ دیں جہاں پر تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش کی ضرورت ہے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*