نواز شریف جوابات دینے کی بجائے پاک فوج اور اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں:انصاف لائرز فورم

نواز شریف جوابات دینے کی بجائے پاک فوج اور اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں:انصاف لائرز فورم
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)انصاف لائرز فورم کے صدر غلام مصطفی چوہان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف جوابات دینے کی بجائے پاک فوج اور اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں وہ کارگل پر تو بات کرتے ہیں مگر سیاچن پر بات نہیں کرتے پاکستان کی عوام نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں دیگر رہنماﺅں احتشام الحق خان، شفیق ملک، راﺅ اکبر علی، عباس حیدر، سید طاہر منصور، اجمل خان، اویس نانڈلہ، ملک یسین ، قسور گرا ایڈووکیٹس کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا غلام مصطفی چوہان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں جس کو پو ری قوم سمجھ چکی ہے انڈیا نے کشن ڈیم بنالیا ہے مگر ہمارے نااہل حکمران دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اب بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں عا لمی عدالت نے ان حکمرانوں کو کشن ڈیم کے معاملہ پر جواب دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ 1993میں بھی نواز شریف کی حکومت کرپشن کے الزامات پر برطرف کی گئی تھی نواز شریف نہیں بتا سکے کہ ایون فیلڈ جائیدادوں کی خریداری میں ان کا زریعہ آمدن کیا تھا تین سو ارب روپیہ نواز شریف کے بچوں کے 16اکاﺅنٹس کہاں سے آئے نواز شریف ان سوالوں کا جواب دیں سازشی نظریہ ترک کردیںاعلی عدلیہ کے ججز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں پوری قوم فوج اور عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*