پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کو بچانے اور عوام کو حقوق دلانے کیلئے سب سے آگے ہے:عابدہ حسین بخاری

 

پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کو بچانے اور عوام کو حقوق دلانے کیلئے سب سے آگے ہے:عابدہ حسین بخاری
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے جس کے دیرینہ کارکن اور جیالے ملتان سمیت پورے ملک میں ہر جگہ موجود ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا ورکر آج بھی اپنی قیادت کے ساتھ ہے اور ملک میں جمہوریت کو بچانے اور عوام کو حقوق دلانے کیلئے سب سے آگے ہے۔ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی میں زورو شور سے شامل ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر ملتان پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین عابدہ حسین بخاری نے حمیدہ بی بی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے خواتین کے وفد سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی جھوٹے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل تمام خواتین کو فیملی ماحول میسر کیا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملتان کے تمام عہدیداران، ورکرز ، جیالوں خاص طور پر خواتین کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو روزگار و دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت سے پروگرامز تیار کر رہی ہے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*