انرویل کلب ملتان سینٹرل کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج بچوں میں عید تحائف تقسیم کئے گئے

انرویل کلب ملتان سینٹرل کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج بچوں میں عید تحائف تقسیم کئے گئے
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) انرویل کلب ملتان سینٹرل کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج بچوں میں عید تحائف تقسیم کئے گئے اس سلسلہ میں کلب صدر مینا غوری نے زیبا جاوید ، شاہدہ نسیم اور ماہم کے ہمراہ کینسر اور شوگر وارڈ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں میں کپڑے، کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا مینا غوری نے مریض بچوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سانجھی خوشی کا نام ہے ایسے میں جب سب لوگ نئے کپڑے پہن کر گھرو ںسے نکلتے ہیں تو وسائل سے محروم بچے حسرت بھری نگاہوں سے نہ دیکھیں خصوصاً بیمار اور زیر علاج بچے اس خوشی کے زیادہ مستحق ہیں انہوںنے کہا کہ شوگر کے مریض بچوں کے لئے ان کی ماﺅں کو تربیت دینے کے لئے سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں انہیں شوگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی حفاظت کے حوالہ سے تدابیر بتائی جائیں گی۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*