ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں فضائی آلودگی سے ہزاروں افراد بیماریوں میں مبتلا

ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں فضائی آلودگی سے ہزاروں افراد بیماریوں میں مبتلا
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) عالمی ادارہ صحت کی فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ کے مطابق دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضاءمیں سانس لینے پر مجبور ہیںعالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودہ فضاءسانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے اور فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیںرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے جس سے 4.2 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہے جب کہ جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ 3.8 ملین افراد کی سالانہ اموات کا باعث ہے جبکہ پاکستان میں بھی فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے اسی طرح ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بالخصوص فضائی آلودگی نے ہزاروں شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرکے ہسپتالوں میں پہنچا دیا ہے جبکہ دوسری طرف درختوں کی کٹائی اور باغات کے آئے روز بیچے جانے کے باعث کالونیاں بنائے جانے کی وجہ سے بھی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس سلسلے میں مقتدر حلقوں کی جانب سے سنجیدگی سے نوٹس نہ لئے جانے پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*