واسا کے زیر انتظام تمام 33واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال کردئیے گئے : ڈپٹی کمشنر ملتان

واسا کے زیر انتظام تمام 33واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال کردئیے گئے : ڈپٹی کمشنر ملتان
ملتان(نمائندہ سرائیکستان) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم واسا کے واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کا دورہ کیا اور مشینری سمیت فلٹرز کی انسپکشن کی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق خان سمیت واسا حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہدسہیل نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واسا کے واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کی صفائی کی جائے اور فلٹر تبدیلی کی رپورٹ پیش کی جائے۔ زاہد سہیل نے گلگشت اور لودھی کالونی میں قائم واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے واسا کے زیر انتظام تمام 33واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں قائم 100آر او پلانٹس کو بھی فنکشنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زاہد سہیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 50سے زائد واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مخیر حضرات کے حوالے کئے ہیں تاکہ نجی شعبے کے تعاون سے ان پلانٹس کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق خان نے بتایا کہ تمام 33واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کے فلٹرز باقاعدگی سے تبدیل کئے جاتے ہیں جبکہ سحر و افطار کے اوقات میں اضافی پانی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*