اساتذہ کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے : سی ای او رئیس احمد اعوان


اساتذہ کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے : سی ای او رئیس احمد اعوان
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او رئیس احمد اعوان نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں انشاءاللہ بہت جلد ان کے دیگر مسائل کے حل کو بھی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر چوہدری مسعود گجر کی قیادت میں اساتذہ رہنماﺅں کے وفد محمودالحسن، چوہدری خالد سندھو، حافظ سلطان محمود ، عبد الرزاق سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر اساتذہ رہنما چوہدری مسعود گجر نے سی ای او رئیس احمد اعوان ، ڈی ای او ایلیمنٹری راﺅ جاوید رفیق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کافی عرصہ سے رکے ہو ئے پروموشن کیسز نکالنے اور اساتذہ کو پروموٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری راﺅ جاوید رفیق، ڈپٹی ڈی ای او میاں خالد عالم، حبیب احمد فاروقی بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر چوہدری مسعود گجر نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین ایسے ایماندار ایجوکیشن افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو حقیقی معنوں میں اساتذہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور تعلیم کے فروغ میں اولین کردار ادا کر رہے ہیں انشاءاللہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*