شادی شدہ لڑکی سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شادی شدہ لڑکی سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نمائندہ سرائیکستان) جلا لپور پیروالہ کے علاقہ موضع کوٹلی عادل کے مکینوں نے ضلع کونسل کے دفتر کے سامنے کچہری روڈ پر سسر کی جانب سے بہو کے ساتھ ہو نے والی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا داد رسی نہ ہونے پر تھانہ صدر جلالپور پیروالہ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور اس موقع پر متاثرہ خاتون نادیہ بی بی نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تاہم اطلاع ملنے پر لیگی رہنما شیخ اطہر ممتاز نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ خاتون کو بچالیا اور اس دوران چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر متاثرہ خاتون نادیہ بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے 20مئی 2017کو محمد آصف نامی شخص کے ساتھ شادی کی لیکن تین ماہ کے بعد 28دسمبر 2017کو گھر میں اکیلی تھی تو اس کے سسر محمد حنیف نے زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی جس پر اس نے اس بارے اپنے شوہر کو آگاہ کیا لیکن اس نے مجھے زبان بند کرنے کو کہا تقریبا ایک ماہ کے بعد جب وہ اپنے والدین کے گھر گئی اور انہیں اس بارے بتایا جس پر ہم نے تھانہ صدر جلالپور پولیس کو ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست کی لیکن تھانہ صدر جلالپور پیروالہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے ہم سے 50ہزار روپے لیکر ملزم کے خلاف بمشکل پرچہ درج کیا لیکن ملزم کو گرفتار نہ کیا جس پر ملزم نے عدالت عالیہ سے ضمانت کرالی اور بعد میں اس کے خلاف مقدمہ بھی خارج کردیا اور ہم آج تک انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلی پنجاب ،آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*