ایم ایم اے ضلع ملتان کے عہدیداران کا چناﺅ، میاں آصف محمود اخوانی صدر بن گئے

ایم ایم اے ضلع ملتان کے عہدیداران کا چناﺅ، میاں آصف محمود اخوانی صدر بن گئے
ملتان (نمائندہ سرائیکستان ) متحدہ مجلس عمل پاکستان وجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے سے ایم ایم اے ضلع ملتان کے عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا جس میں صوبائی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں میاں آصف محمود اخوانی کو ایم ایم اے ضلع ملتان کا صدر، حافظ محمد عمر کو سیکر ٹری جنرل، قاری احمد میاں کو سرپرست اعلیٰ،ڈاکٹر محمد عارف خان کو سرپرست،ڈاکٹر محمد اشرف علی قریشی کو سینئر نائب صدر،علامہ خالد محمود ندیم،محمد نور خان ہانس ایڈووکیٹ،بشارت عباس قریشی کو نائب صدور،پروفیسر اختر انصاری،علامہ عبدالوحید اختر،قاری عطاءاللہ،علامہ سید کاشف ظہور نقوی کو ڈپٹی سیکر ٹری جنرل،محمد اسلم مجاہدکو سیکر ٹری اطلاعات ، رانا محمد سعید کو فنانس سیکر ٹری جبکہ کنور محمد صدیق،محمد معاویہ انصاری،ارشد اقبال نیازی کو ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے نو منتخب عہدیداران کی منظوری دیتے ہوئے نو ٹیفیکیشن جار ی کیا۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*