تاریخی مقامات سرائیکی خطے کا اثاثہ ،محفوظ بنایا جائے : سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی

تاریخی مقامات سرائیکی خطے کا اثاثہ ،محفوظ بنایا جائے : سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی، کی زےر صدارت اجلاس منعقد کےا گےا ،جس مےںسینیر نائب صدر عبدالستار تھہیم، مرکزی رہنما ظفر اقبال ہانس،ملک امجد ثاقب اور مخدوم شمس الدین قریشی نے شرکت کی عناےت اللہ مشرقی نے اجلاس مےں کہا کہ پنجاب حکومت نے سرائےکی وسےب کے تارےخی ثقافتی مقامات کی درستگی اور حفاظتی اقدام کے بجٹ مےں بھی اپنے حوارےوںکو خوش کےا ہے، سرائیکی وسیب کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے جو رقم سابقہ بجٹ میں مختص کی تھی اس کا صرف معمولی حصہ ریلیز کیا گیا ہے اور آثار قدیمہ اور مزارات کے جاری ترقیاتی منصوبے ابھی سے نامکمل چھوڑ دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سرائیکی وسیب کا تاریخی ورثہ زمین بوس ہو رہا ہے مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان روڈ کو مقررہ مدت میں مکمل نہ کر کے لاکھوں لوگوں کو مصےبت کا شکار کر دیا ہے،سرائےکستان ڈےمو کرےٹک پارٹی حکومت پنجاب سے مُطالبہ کرتی ہے کہ تارےخی مقامات جو کہ سرائےکی خطہ کا اثاثہ ہےں ان پر فوری طورپر کام مکمل کراےا جائے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*