تحریک لبیک یارسو ل اللہ ملک بھر میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی :مولانا فاروق الحسن قادری

تحریک لبیک یارسو ل اللہ ملک بھر میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی :مولانا فاروق الحسن قادری
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا فاروق الحسن قادری نے کہاہے کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہےے نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کی مضبوطی کی دلیل ہے ملک میں ہونے والے انتخابات میں تحریک لبیک یارسو ل اللہ ملک بھر میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی اس سلسلے میں امیدواروں سے رابطے شروع کرکے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سید فضل رسول شاہ ، مولانا مجاہد اسماعیل رضوی ، شیخ حسنین جاووید ، محمد نعیم رضوی ، رانا اصغر قادری ، محمد محمود قریشی، پیر روشن چراغ، محمد ایوب مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان شہید ممتاز قادری کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے جس کا مقصد گستاخ رسول کو بے نقاب کرناہے انہوں نے کہاہے کہ تحریک لبیک نے 2018کے انتخابات میںحصہ لینے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے۔اس موقع پر معروف سماجی رہنما و جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل نے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک ارشد ، ظفر اقبال ، لیاقت علی خان شیراوانی ، عتیق الرحمن ، چوہدری ذوالفقار علی سندھو ایڈوکیٹ ، سلامت وینس، اعراث جاوید ، علامہ عبد الطیف، آصف مہروی ، صوفی زاہد سیفی ، حافظ محمد وسیم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*