میئر ملتان کے ایما پر اجلا س میں غنڈہ گردی کی گئی ، مقدمہ درج کیا جائے : ملتان ڈویلپمنٹ گروپ

 

میئر ملتان کے ایما پر اجلا س میں غنڈہ گردی کی گئی ، مقدمہ درج کیا جائے : ملتان ڈویلپمنٹ گروپ

ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کے ایماءپر ان کی موجود گی میں میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرائی گئی اور منتخب نمائندہ چیئرمینوں کو مارا پیٹا گیا یہاں تک کہ ان کپڑے بھی پھاڑے گئے اور میئر صاحب کھڑے تماشا دیکھتے رہے بلکہ غنڈہ گرد عناصر کی دھڑلے سے حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے میئر چوہدری نوید الحق آرائیں ،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، رانا سجاد اور ان کے دیگر حواریوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ چہلیک میں درخواست دے دی ہے فوری طور پر ان کی غنڈہ گردی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ہنگامہ آرائی کی ویڈیو تصاویر بطور ثبوت ہمارے پاس ہیں جس میں غیر متعلقہ شخص عبد الرحمان فری نے بھرپور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا حالانکہ ڈپٹی میئر منور احسان قریشی نے خصوصی طور پر کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس سے غیر متعلقہ افراد چلے جائیں جس پر چوہدری عبد الوحید آرائیں باہر چلے گئے لیکن دیگر غیر متعلقہ لوگ نہ گئے جنہوں نے چیئرمینوں کو مارا پیٹا اگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو ملتان ڈویلپمنٹ گروپ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے رہنمامنتخب بلدیاتی چیئرمینوں اختر عالم قریشی، جلیل خان بابر، رانا امجد، شیخ فیاض، ضرار خان، شیخ طاہر ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر امن کا گہوارہ کہلایا جاتا ہے لیکن میئر ملتان امن کے شہر کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں جو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*