ہمڑ، کٹ اور دھمرایا برادریوں کا عبد القادر گیلانی اور سید ناظم شاہ کی حمایت کا اعلان

ہمڑ، کٹ اور دھمرایا برادریوں کا عبد القادر گیلانی اور سید ناظم شاہ کی حمایت کا اعلان
ملتان ( نمائندہ سرائیکستان) پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 212کی برادریوں ہمڑ، کٹ اور دھمرایا کی حسب روایت عام انتخابات میں پی پی رہنما سید عبد القادر گیلانی اور سید ناظم شاہ کو انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی، گھر گھر بھٹو، بی بی، بلاول کا پیغام چلانے کا فیصلہ، عام انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 212کی مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماﺅں ملک ظہور ہمڑ،ملک غلام شبےر عرف شبو ہمڑ،ملک نذےر ہمڑ چےئرمےن ےوسی 99علی والا ،حاجی شےرےں خان،ملک نواب ہمڑ،ملک محمد اسماعیل عرف پپو ہمڑ،ملک احمد بخش ہمڑ،ملک مختےار کٹ،ملک امےن ہمڑ اور دھمراےا برادری نے منعقدہ کارنر میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ وہ حسب روایت عام انتخابات 2018کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی، ایم پی اے سید ناظم حسین شاہ کی گھر گھر الیکشن مہم چلائیں گے انشاءاللہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ گیلانی خاندان اور سید ناظم حسین شاہ نے ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر میگا پراجیکٹس جیسے منصوبوں کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*