اسلام کے منافی یا اسلام اس سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا:پروفیسر حنیف چوہدری اور دیگر مقررین کا سیمینار سے خطاب

 

اسلام کے منافی یا اسلام اس سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا:پروفیسر حنیف چوہدری اور دیگر مقررین کا سیمینار سے خطاب
ملتان(نمائندہ سرائیکستان ) قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ”اسلام ، جمہوریت اور پاکستان“ زیر صدارت پروفیسر محمد حنیف چوہدری نے کی۔ رانا فراز نون ، علامہ رشید ارشد ، مخدوم عباس رضا مشہدی عامر محمود نقشبندی پروفیسر عبدالماجد وٹو ارشد حسین قریشی رانا محمد اسلم ساغر اعظم خاکوانی مولانا ابوبکر عثمان منور خورشید صدیقی محمد اجمل خاموش نورالامین خاکوانی زاہد گردیزی نے اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممتاز قانون دان پروفیسر محمد حنیف چوہدری نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام اور ریاست پاکستان کا طرز حکومت جمہوریت ہے۔ اسلام کے منافی یا اسلام سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا۔ علامہ رشید ارشد کشمیری نے کہا کہ اسلام اور جمہریت کا کوئی ٹکراﺅ نہیں ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوریت بھی ٹھیک طرح سے نہ آسکی۔ رانا فراز نون اور مخدوم عباس مشہدی نے کہا کہ اسلام بھی انسانی فلاح کی بات کرتا ہے اور جمہوریت میں بھی انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے۔ پیر عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ اگر پاکستان میں حقیقی معنوں میں جمہوریت آجائے گی تو یقین کامل ہے بہت جلد پاکستان کا طرز حکومت مکمل اسلامی ہو جائے گا کیونکہ جہوریت میں عوامی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سجاد ملک منظور اعوان نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا جبکہ خواجہ عزیز پیر عبید انور ڈاکٹر اشفاق ابرار خان یونس قریشی خواجہ شعیب سعیدی شیخ ممتاز و دیگر شریک ہوئے۔

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*