سرائیکستان صوبہ محاذ اور سرائیکستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام 2جون کو سقوط ملتان کے سلسلے میں یوم سیاہ منایا گیا

سرائیکستان صوبہ محاذ اور سرائیکستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام 2جون کو سقوط ملتان کے سلسلے میں یوم سیاہ منایا گیا
ملتان (نمائندہ سرائیکستان)سرائیکستان صوبہ محاذ اور سرائیکستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام 2جون 1818کو رنجیت سنگھ کے ملتان پر قبضہ کرنے اور سقوط ملتان کے سلسلے میں یوم سیاہ منایا گیا رنجیت سنگھ کے پتلے نذر آتش کئے گئے ، نواب مظفر خان شہید ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے مزار پر چادر پوشی کی گئی اس سلسلے میں سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماﺅں خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں سقوط ملتان کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور رنجیت سنگھ کا پتلا نذر آتش کیا گیا بعداز اں دربار عالیہ حضرت بہاﺅالدین زکریا ؒ ملتانی کے احاطہ میں مدفن نواب مظفر خان شہید ؒ کے مزار پر چادر پوشی کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ملتان پریس کلب کے سامنے سرائیکستان گرینڈ الائنس کے صدر رانا فراز نون ، چیئرمین حیدر جاوید سید اور صدر سرائیکستان قومی رابطہ کمیٹی پروفیسر عام فہیم کی قیادت میں بھی سقوط ملتان کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور رنجیت سنگھ کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور الگ صوبہ سرائیکستان کے قیام کا مطالبہ کیا گیا

پوسٹ ٹیگز:

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*