سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ” آچنٹوں رل یار، پیلھوں پکیاں نیں”۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ” آچنٹوں رل یار، پیلھوں پکیاں نیں”۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی
پیہلوں سرائیکی علاقے اور روایات کا ثقافتی پھل ھے۔ یہ اور اس طرح کے بیسیوں درخت ،پودے سرائیکی علاقے سے غائب ھوتے جارہے ہیں۔ جہاں پانی کی کمی اس کی وجہ ھے وہاں دیہاتوں میں سہولیات نہ ھونے، لوگوں کا دیہات اور آبائی جگہوں کو چھوڑ کر شہروں کا رخ کرنے کے رحجان نے اس میں بھرپور رول ادا کیا ھے ۔ دوسرا نصاب تعلیم سے ثقافت کو یک سر نکال پھینکا گیا ھے۔ پ سے پنکھا اور p سے pound لکھوا کر، پیہلوں، کیکر، ٹاہلی، ساگ، ڈیہلے ،کری اور ٹبے،سب کچھ معدوم کر دیا گیا ھے۔
ایسے ماحول میں سرائیکی سنٹر میں ایک خالص سرائیکی کی تعیناتی اور پھر گرمی میں جا کر پیہلوں توڑنے کی روایت کو زندہ کرکے ممتاز کلیانی اور ان کے اساتذہ اور شاگردوں نے دھرتی کے ساتھ اپنی وفاداری اور ماں جائے کا حق ادا کرنے کی اپنی سے کوشش کی ھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ریواویل میں ان کا بانہہ بیلی بنا جائے





پوسٹ ٹیگز:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*