وہاڑی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

وہاڑی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی.

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ چوکی 86ڈبلیو نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی. وہاڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات ڈیلرز محمد سرور, محمد جبار اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا. ملزمان گاڑی میں منشیات چھپا کر ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے کہ ایس ایچ اوتھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق اور مبشر علی اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ 86ڈبلیو بی نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا وہاڑی پولیس کا فرض بھی ہے اورمشن بھی جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر نے کہا کہ منشیات فروشی جیسا گھناونا فعل کرنے والوں کیفر کردار تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جو ہمیں نبھانی چاہیے منشیات فروشی کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے سے بچایا جا سکتا ہے.علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا.

پوسٹ ٹیگز:

vehari

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*