Sarikistan-Peshani.jpg

ھمارے بارے میں

سرایئکستان کسی انفرادی شخص اور جگہ کا نام نہیں ہےِ اور نہ ہی پاکستان اور اس کے صوبوں سے کسی طرح کی علیحدگی کا نام ہے ۔ یہ پیراگراف اور تحریریں اردو میں لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ پنجابی ‘ سرائیکی ‘ اردو بولنے والا یا سندھی ‘ بلوچی ہر شخص سرایئکستان کا حصہ ہے جو اس علاقے میں رہتے ہیں۔ یہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے حکومت کی ہے اور یہاں کے لوگوں کا حق ہے کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں ان کو اس محنت کا اجر ملے ۔
اگر ملتان کے باشندے ‘ بہالپور ‘ رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے رہنے والے پیداوار کو بڑھانے پر اپنا خون پسینہ لگاتے ہیں تو ان کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اس آمدن کا زیادہ حصہ اپنے اور اپنے بچوں اور اپنی آنے والی نسلوں پر خرچ کر سکیں ۔ یہاں ہسپتال بنا سکیں ۔ یہاں سکول اور کالج اور دوسرے ادارے بنا سکیں ۔ یہاں صنعتیں اور پراجیکٹس لگا سکیں ۔ یہ بات جتنی جلدی سب کو سمجھ آ جاے بہتر ہے ۔
اس بات کو سمجھانے کے لیے سمجھانے کے لیے چاہے کسی کو جلوس نکالنے پڑیں ‘ اخبار نکالنا پڑے یا سرایئکستان جیسی ویب سائٹ بنانا پڑے وہ ضروری ہے ۔ اس ویب سائٹ پر سرایئکستان کے ہر بچے ‘ مرد ‘ عورت اور ہر قوم و نسل کے فرد کا اتنا ہی حق ہے جتتا ایک سرائیکی کا حق ہے ۔

منصور حسن ہاشمی

ایڈیٹر